ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ: صنعت کار یشودھر نائک بی جے پی میں شامل :سابق وزیرا علیٰ جگدیش شٹر کی شرکت

کمٹہ: صنعت کار یشودھر نائک بی جے پی میں شامل :سابق وزیرا علیٰ جگدیش شٹر کی شرکت

Sun, 20 Aug 2017 19:57:58    S.O. News Service

کمٹہ:20/اگست (ایس اؤنیوز)کمٹہ کے منکی میدان میں منعقدہ بڑے پروگرام میں صنعت کار یشودھر نائک اپنے بہت سارے حمایتیوں کے ساتھ سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شٹر اور دیگر بی جے پی لیڈران کی موجودگی میں شامل ہوئے ۔

صنعت کار یشودھرنائک کی بی جے پی میں شمولیت کو لے کر منکی گراؤنڈ میں منعقدہ پروگرام کا سابق سی ایم جگدیش شٹر نے افتتاح کیا۔ اور یشودھر نائک کو بی جے پی کا پرچم تھماکر انہیں پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد خطاب کرتے ہوئے جگدیش شٹر نے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں ہماری حکومت بنتی ہے تو سدرامیا جیل جائیں گے۔ یڈیورپا کے خلاف اے سی بی کے ذریعے داخل کئے گئے معاملات جھوٹے ہونے کی بات کہی۔

پروگرام میں فلمی ایکٹر تارا انورادھا، ایم پی اننت کمار ہیگڈے، سرسی کے رکن اسمبلی وشویشور ہیگڈے کاگیری ، سابق رکن اسمبلی ایم پی کرکی ، دنیکر شٹی ، بھٹکل کے بی جے پی لیڈر جے ڈی نائک، شیوانند نائک، وی ایس پاٹل ، بی جے پی ضلعی صدر کے جی نائک سمیت کئی لوگ موجود تھے۔ پروگرام میں خاتون کارکنان سمیت کئی لوگ شریک تھے۔


Share: